راولپنڈی : الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی عدالت طلبی کمشنر راولپنڈی نے عدالت میں وکالت نامہ اور اپنا جواب جمع کروا دیا
سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی عدالت نے پولیس کو پچھلی تاریخ پر سابق کمشنر لیاقت علی چھٹہ کو ہر صورت تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر آج سابق کمشنر راولپنڈی جو اپنے بیان کے بعد تاحال روپوش تھے کا مقدمہ کا جواب و وکالت نامہ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جس میں انکا موقف ہے کہ انکے خلاف الیکشن کمیشن میں انکوائری چل رہی جبکہ محکمانہ انکوائری بھی پریس کانفرنس کے حوالے سے ہو رہی ہے جس میں وہ پیش ہو رہے ہیں جس پر عدالت نے 20 اپریل تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے ہے راولپنڈی بار کے وکلاء نے سابق کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے