اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جنسی ہراسگی کے قوانین

راولپنڈی (افتخار خٹک) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جنسی ہراسگی کے قوانین سے متعلق آگاہی کے لئے خصوصی سیمینار

آج ( بروز بدھ) دن 11:30 بجے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں اینٹی ریپ ایکٹ (Anti Rape Act) 2021 اور جنسی ہراسگی کے قوانین کے تحت خواتین کو حاصل آئینی حقوق سے متعلق آگاہی دی گی سیمینار میں شرکت کے لئے ڈویژن بھر کی کثیر تعداد میں خواتین وکلا نے شرکت کی۔ بعد ازاں شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔اقوام متحدہ کی پارلیمنٹ کمیشن برائے انسانی حقوق کے چوہدری محمد شفیق صاحب اور صدر جواد خالد صاحب نے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس حوالے سے بار کے صدر ملک جواد خالد اور سیکریٹری جنرل شبیر احمد مرزا نے بتایا کہ سیمینار کا مقصد اپنے اراکین کو ایسے قوانین کی آگاہی فراہم کرنا ہے جو نہ صرف ان کے پیشہ ورانہ امور میں معاون ثابت ہوگا بلکہ بالخصوص ملازمت پیشہ اور ورکنگ ویمن کی حفاظت خود اختیاری کے لئے بھی اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ ہائی کورٹ بار کی سینئر خواتین اراکین جن میں میڈم سرکار عباس ، شازیہ عمران راجہ ،سکندر ممتاز، کنزہ سعادت ملک، حفظہ بخاری ، جویریہ امبرین قریشی ، صدر اٹک بار میڈم رضوانہ راجہ نے خطاب کیا۔ سیمینار کی انتظامیہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کابینہ جس میں ارشد محمود جنجوہ ،اسما عباسی ،سمیرا یوسف ، یاسر عرفان گجر ،سردار جہانگیر اقبال نے شرکاء کواختتام پر ظہرانہ پیش کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You