اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی : (افتخار خٹک ) سینئر سول جج (کرمنل ڈویژن) راولپنڈی وقار حسین گوندل نے غیر قانونی اثاثہ

راولپنڈی : (افتخار خٹک ) سینئر سول جج (کرمنل ڈویژن) راولپنڈی وقار حسین گوندل نے غیر قانونی اثاثہ جات، محکمہ مال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے مقدمہ میں نامزد سابق صوبائی وزیر معدنیات عمار یاسر کے شریک ملزم وسابق نائب تحصیلدار نجف حمید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا ہے اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے پیر کے روز ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی جس پر محکمہ اینٹی کرپشن چکوال نے کمرہ عدالت کے باہر سے انہیں گرفتار کر لیا عدالت نے عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کی قانونگوئی سرکل موضع دھرابی چکوال کے سابق نائب تحصیلداروآئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمیدنے اینٹی کرپشن عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے گزشتہ ماہ 15 فروری کو 1لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کی تھی تاہم گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار عدالت میں پیش نہ ہوا عدالت نے کچھ دیر انتظار کے بعد عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کر دی جس پر اینٹی کرپشن چکوال کی ٹیم نے انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا بعد ازاں اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے تاہم ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہ ہے لہٰذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ یکم اپریل کو ملزم کو دوبارہ مجاز عدالت میں پیش کیا جائے اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے گزشتہ سال یکم اگست کو اینٹی کرپشن ایکٹ ایکٹ کی دفعہ 5-C اور 47/2/5کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 409 ، 420، 468،471 ،109 ،166 اور 218کے تحت مقدمہ نمبر 16درج کیا تھا میں عمار یاسر، اس کے بھائی، بہنوئی، ماموں اور نجف حمیدکے علاہ محکمہ مال کے اہلکاروں سمیت 17 افراد کو نامزد کیا گیا تھا 4 صفحات پر مشتمل ایف آئی آر میں الزام تھا کہ صوبائی حلقہ پی پی24(تلہ گنگ)سے ق لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی و سابق وزیر معدنیات حافظ عمار یاسرنے تحصیل تلہ گنگ سمیت دیگر اضلاع میں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے غیر قانونی اثاثہ جات بنائے جن میں موضع دھرابی میں 1کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کا 84کنال18مرلے رقبہ اور2کروڑ41لاکھ روپے مالیت کا 84کنال 3مرلے رقبہ موجودہ ویلیو سے کم قیمت ظاہر کر کے خریدا جبکہ یہاں موقع پر ہوٹل، سٹیڈیم، پارک اور ریسٹ ہاؤس بھی بنے ہوئے تھے علاوہ ازیں عمار یاسر نے اپنے بھائی طلحہ زبیر،بہنوئی رومان احمد عرف مانی، ماموں محبوب احمد، کزن عمر حبیب، عبید الرحمان، عبدالمنان اور سعد اصغر عرف سعدی پر مشتمل 7فرنٹ مینوں کے نام پر تلہ گنگ، اندرون شہر اور دیگر موضعات میں بے نامی جائیدادیں خرید کر ان کے نام کروائیں جس میں عبیدالرحمان کے نام پر موضع کلہ کہوٹ میں 514کنال 171فٹ، عبدالمنان کے نام 74کنال19مرلے رقبہ خریدا گیا تلہ گنگ ٹہی بائی پاس کے نزدیک ماموں کے نام پر المحبوب پٹرولیم خریدا گیا جس کی سرکاری فیسیں بھی ادا نہیں کی گئیں اسی طرح تلہ گنگ شہر میں صدیق آباد چوک کے نزدیک 1کنال پر زیر تعمیر پلازہ، ڈگری کالج کے سامنے18سے20کنال رقبے پر عالیشان کوٹھیاں بنائی گئیں جن کے نقشے بھی منظور نہیں کروائے گئے،ملکوال روڈ تلہ گنگ پر بہنوئی کے نام اڑھائی کنال پر بغیر نقشے کے تعمیر عالیشان کوٹھی کے علاوہ فرنٹ مینوں کے نام پر تلہ گنگ کے مختلف موضعات میں بے نامی جائیدادیں خریدیں اسی طرح بطور صوبائی وزیر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے تلہ گنگ کے مختلف محکموں میں خلاف میرٹ بھرتیاں کروائیں مقدمہ میں کہا گیا کہ موضع ملکوال کے پٹواری عبدالجلیل اور تلہ غرب کے پٹواری زاہد اقبال کی ملی بھگت سے عمار یاسر کالونی بنا کر یہاں 6کروڑ71لاکھ روپے سے زائدکے پلاٹ فروخت کئے جبکہ پٹواریوں نے اس رقبہ کو خفیہ رکھا جس میں رجسٹری محرر زوار حسین بھی ملوث تھا اس طرح تمام معاملات کی پڑتال اور تحقیقات کے دوران مذکورہ افراد کے علاوہ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے سابق وائس چیئرمین زاہد محمود اعوان، موضع دھرابی کا سابق پٹواری ظفر علی خان، سرکل دھرابی کا گرداور سرفراز احمد اور قانونگوئی سرکل موضع دھرابی چکوال کے سابق نائب تحصیلدار نجف حمید تمام بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں میں ملوث پائے گئے واضح رہے کہ سابق نائب تحصیلدار نجف حمید آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید کے بھائی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You