BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک) راولپنڈی ڈویژن کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ میں حالیہ تقرریوں کے دوران راولپنڈی

راولپنڈی (افتخار خٹک) راولپنڈی ڈویژن کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ میں حالیہ تقرریوں کے دوران راولپنڈی ڈویژن کو مسلسل نظر انداز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سینئر اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو متعلقہ آئینی حکام سے ملاقات کرے، عدالتی تقرریوں میں راولپنڈی ڈویژن کو مسلسل نظر انداز کرنے پر وکلا کے تحفظات سے آئینی حکام کو آگاہ کرے گی وکلا برادری نے خبردار کیا ہے کہ اگر راولپنڈی ڈویژن کی یہ مسلسل حق تلفی جاری رہی تو وکلا برادری اپنے حقوق کے حصول کے لئے پرامن جمہوری تحریک اور قانونی احتجاج کا آغاز کرے گی یہ اعلامیہ گزشتہ روز ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں منعقدہ راولپنڈی ڈویژن کے وکلا کے نمائندہ اجلاس کے بعد جاری کیا گیا ہائی کورٹ بار کے صدر سعید یوسف خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری ملک قاسم محمود سمیت تمام منتخب عہدیداران، ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک ساجد اعوان، سیکریٹری قمر نیازی، اراکین پنجاب بار کونسل اور تمام تحصیل بار کونسلوں کے عہدیداروں کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکا نے لاہور ہائی کورٹ میں حالیہ تقرریوں میں راولپنڈی کو یکسر نظر انداز کرنے پر شدید تشویش اور مذمت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ راولپنڈی ڈویژن نے ہمیشہ نامور وکلا، لا افسران، جج صاحبان اور چیف جسٹس پیدا کئے جنہوں نے پنجاب اور پاکستان کی عدلیہ میں گرانقدر خدمات انجام دیں اس کے باوجود راولپنڈی ڈویژن کو عدلیہ میں اس کا جائز حق اور مناسب نمائندگی نہیں دی جارہی وکلا قیادت نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ سال 2017 سے آج تک راولپنڈی ڈویژن سے کسی کو لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر نہیں کیا گیا حالانکہ اس عرصہ کے دوران راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے متعدد قابل، دیانتدار اور مستحق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت اور امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وکلا قائدین نے خبردار کیا کہ اگر راولپنڈی ڈویژن کی یہ مسلسل حق تلفی جاری رہی تو وکلا برادری اپنے حقوق کے حصول کے لئے پرامن جمہوری تحریک اور قانونی احتجاج کا آغاز کرے گی اور راولپنڈی ڈویژن کے ساتھ یہ مسلسل ناانصافی مزید برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر متعلقہ آئینی حکام نے وکلا کے تحفظات کا ازالہ نہ کیا تو احتجاجی تحریک کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سینئر اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو متعلقہ آئینی حکام سے ملاقات کرے، عدالتی تقرریوں میں راولپنڈی ڈویژن کو مسلسل نظر انداز کرنے پر وکلا برادری کے تحفظات ان کے سامنے پیش کرے اور اس مسئلے کے منصفانہ اور موثر حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Exit mobile version