راولپنڈی (افتخار خٹک) سول جج راولپنڈی چوہدری صداقت علی خان نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 69 افراد سے ساڑھے 31 کروڑ روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 10 ستمبر کو دونوں ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے احتشام الحق قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ورسکے خان عرف شیراز اور احسن اقبال نے باہم ساز باز کر کے 69 افراد سے لندن میں ” ہائی فیلڈ ریذیڈنشل ہومز لمیٹڈ” نامی کمپنی میں ورک پرمٹ پر بھجوانے اور ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 31 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کئے یہ رقم پاؤنڈ اور پاکستانی کرنسی کی شکل میں بذریعہ بنک اور نقد وصول کی گئی بعد ازاں 57 افراد کو لندن بھجوایا لیکن انہیں ملازمت نہ دلوائی بلکہ ان کے ورک پرمٹ ہی کینسل کروا دئیے گئے جبکہ 12 افراد کو لندن بھجوایا ہی نہیں گیا ایف کے تفتیشی سب انسپکٹر عبدالامین نے گزشتہ روز دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے استدعا کی کہ چونکہ یہ ملزمان بڑے فراڈ میں ملوث ہیں ان سے سادہ لوح لوگوں سے وصول کی گئی رقوم کی واپسی اور ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کرنا ہیں لہٰذا انہیں 7 یوم کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیا جائے تاہم عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 10 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔
راولپنڈی (افتخار خٹک) سول جج راولپنڈی چوہدری صداقت علی خان نے بیرون
