راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے تھانہ صادق آباد اور تھانہ رتہ امرال کے الگ الگ مقدمات میں نامزد 2 ملزمان کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ہے عدالت نے مقتولین کے ورثا کو 10 لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں ملزم کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ زخمی شخص کو 2 لاکھ روپے بطور دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ صادق آباد پولیس نے عمار الطاف ستی ایڈووکیٹ کی مدعیت میں 17 مئی 2023 کو تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 324، H.ii337، 337F.vi، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ وہ محمد عمر ستی وغیرہ کے بلانے پر صلح کے لئے بابا نورا روڈ گیا جہاں ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے اس کا بھائی زمام موقع پر دم توڑ گیا اور وہ خود شدید زخمی ہو گیا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے عمر ستی کو قتل کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سناد جبکہ مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے اقدام قتل کے تحت ملزم کو 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ مدعی کو زخمی کرنے کی دفعات کے تحت ملزم کو 7 سال قید کے ساتھ زخمی کو 2 لاکھ روپے بطور دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ادھر تھانہ ویسٹریج پولیس نے ظفر محمود کی مدعیت میں 29 اکتوبر 2023 کو اویس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/34 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ سونیا کو تشدد کر کے قتل کردیا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو موت کی سزا سنانے کے ساتھ مقتولہ کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے تھانہ صادق
