
راولپنڈی ویسٹریج پولیس کی اہم کاروائی ۔
ویسٹریج کے علاقے میں گھی کمپنی کے ملازم کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،کمپنی کا اپنا ملازم ہی ملوث نکلا ،پولیس
ویسٹریج پولیس نے کمپنی کے ملازم بلال کو گرفتار کرکے غبن کی گئی ساری رقم 10 لاکھ روپے برآمد کرلی، پولیس
ملازم بلال نے گن پوائنٹ پر رقم چھینے جانے کا ڈرامہ رچایا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، ایس ایچ او
ویسٹریج پولیس نے موقعہ پر حالات و واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے کمپنی ملزم بلال کو حراست میں لے کر انٹیروگیشن کی، دوران انٹیروگیشن ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کیا ، پولیس ملزم سے برآمد کی گئی رقم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مالک کے حوالے کی جائے گی، پولیس
ملزم جتنا بھی شاطر اور ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ایس پی پوٹھوہار
سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش