
راولپنڈی:سی پی او محمدا حسن یونس مذہبی جماعت کی ریلی میں ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے افسران کے گھر پہنچ گئے،
سی پی او نے زخمی پولیس افسران کی عیادت کی،صحتیابی کے لیے دعا کی،حوصلہ مندی سے ڈیوٹی دینے پر شاباش دی، تحائف اور علاج معالجہ کی رقم بھی فراہم کی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس مذہبی جماعت کی ریلی میں فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہونے والے افسران انسپکٹرعبدالعزیز ایس ایچ او وارث خان، سب انسپکٹر راشد محمود کیانی ایس ایچ او رتہ امرال اور ٹریفک اسسٹنٹ اخلاق آپریٹر سی ٹی او کے گھر پہنچے،سی پی او نے زخمیوں کی عیادت کی اور بہادری و حوصلہ مندی سے ڈیوٹی دینے پر افسران کو شاباش دی،سی پی او نے زخمی افسران کو تحائف پیش کیے اور علاج معالجہ کے لیے رقم بھی فراہم کی،
اس موقعہ پر سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کو مقدم جانتے ہوئے اپنی جان کی پروا نہ کیے بغیر اپنی ڈیوٹی کو موثر طریقے سے ادا کیا،ہمت اور بہادری سے ڈیوٹی ادا کرنے پر افسران داد و تحسین کے مستحق ہیں،بطور کمانڈر راولپنڈی پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے میں فورس ہر قدم مجھے اپنے ساتھ پائے گی