اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی،07 سالہ بچی سے زیادتی

راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی،07 سالہ بچی سے زیادتی

کی کوشش اور خاتون کو زیادتی کے بعدہراساں کرنے والے ملزم سمیت 02 گرفتار،متاثرہ بچی کے والد اورمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا عورتوں اور بچوں پر تشدد،جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ صدر بیرونی پولیس کومتاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ اُس کی 07سالہ بیٹی بھینسوں کے باڑہ میں سوکھی روٹیاں دینے گئی تو ملزم خرم شہزاد نے بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی، صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ خاتون مسماۃ(م) نے درخواست دی کہ محمد بابر نے اُس سے جنسی تعلقات استوار کیے اور اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے،جس پر صدر بیرونی پولیس نے متاثرہ خاتون اور متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر الگ الگ مقدمات درج کیے،ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے07سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم خرم شہزاد اور خاتون سے زیادتی کے بعد اُسے ہراساں کرنے والے ملزم محمد بابر کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ ا ونے بتایا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You