BBC Urdu TV

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کھلی کچہری کا انعقاد

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کھلی کچہری کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں امروز رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر زاہد نعیم DSP صدر سرکل، ایس ایچ اوز تھانہ صدر، تھانہ منگلا کینٹ،تھانہ چوٹالہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور متعلقہ افسران ضلع ہذا کو سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Exit mobile version