BBC Urdu TV

راشد خان کی 4 سال بعد افغانستان واپسی

راشد خان کی 4 سال بعد افغانستان واپسی۔

خیال رہے کہ راشد خان گزشتہ روز آئی پی ایل کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کے بعد کابل پہنچے۔

کابل(نمائندہ عتیق الرحمن)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کے اسپنر راشد خان تقریباً 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق راشد خان حالیہ برسوں میں اپنے مصروف شیڈول اور مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے ملک کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔کابل انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین اور کئی کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔خیال رہے کہ راشد خان گزشتہ روز آئی پی ایل کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کے بعد کابل پہنچے۔

Exit mobile version