BBC Urdu TV

راجہ اظہر اقبال ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی،موٹر سائیکل چوری اور چوری کی متعدد

راجہ اظہر اقبال ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی،موٹر سائیکل چوری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث صفدرو گینگ کے 04 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل اور مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی نقدی برآمد

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 01 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی نقدی 10 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،

ملزمان رش ولی جگہوں پر بغیر لاک کے کھڑے موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کھلی گھروں کی ریکی کر کے گھروں سے سامان اور مویشی وغیرہ چوری کرتے ہیں،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version