بھارتی رئیلیٹی شو میں شریک ایک اداکارہ کا اپنے ہی دوست پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے
مقبول ترین بھارتی شو بگ باس کی سابق فنکارہ نے اپنے ہی دوست پر زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کا نام ابھی واضح نہیں کیا جا رہا، انہوں نے اپنے دوست پر نئی دلی کے ایک فلیٹ میں بلاکر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اسی حوالے سے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ 2023 میں دیولی روڈ فلیٹ میں پیش آیا جبکہ اداکارہ نے مقدمہ اب حال ہی میں درج کروایا ہے
ایک سینئر پولیس افسر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (ریپ) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے تاہم اس کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ معاملے کی تفتیش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بگ باس سے ہی مقبولیت حاصل کی، وہ ممبئی میں ماڈلنگ بھی کرتی ہیں،
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شکایت کے مطابق ملزم نے اداکارہ کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا جہاں اس نے اسے کھانے پینے کی پیشکش کی، اداکارہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے اسے کوئی مشروب پلایا اور پھر زیادتی کی۔
تاہم پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں