*دی ڈیموکریٹس پینل اعتماد، بھروسے اور یقین کی ضمانت*
*تحریر: جاوید صدیقی*
دی ڈیموکریٹس پینل گزشتہ انیس، بیس سال سے کراچی پریس کلب اور اس کے ممبران کی خدمت میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے ممبران کا اعتماد، تعاون اور مسلسل حمایت اس حقیقت کی گواہی ہے کہ اس پینل نے ہر دور میں ممبران کی ضروریات، مسائل اور جائز حقوق کو ترجیح دی ہے۔ بدلتے وقت اور جدید تقاضوں کے پیشِ نظر دی ڈیموکریٹس نے ممبران کے لیے نت نئی سہولیات اور خدمات کے دروازے کھولے۔ سالانہ تفریحی اور فیملی پروگرامز، معلوماتی و تربیتی ورکشاپس، جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی، طبی سہولیات کے کیمپس، نادرا موبائل وین، محکمہ ایکسائز اور پولیس کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے کیمپس اسی خدمت کا حصہ ہیں۔ اسی طرح مستقل میڈیکل سینٹر، دندان سازی کی سہولت، میڈیکل لیبارٹریز اور نجی اسپتالوں میں رعایتی علاج، جدید کمپیوٹر سینٹر، لائبریری، جم اور کینٹین کا مؤثر نظام بھی دی ڈیموکریٹس کی عملی کارکردگی کا نمایاں ثبوت ہے۔ یہ خدمات اتنی وسیع ہیں کہ اگر ان کی مکمل تفصیلات قلم بند کی جائیں تو ایک مستقل کتاب مرتب کی جاسکتی ہے۔ میں یہ سب کچھ محض دعوے کے طور پر نہیں بلکہ ایک صحافی، ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور اور ممبر کراچی پریس کلب کی حیثیت سے مشاہدے اور ذمہ داری کے ساتھ بیان کر رہا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ دی ڈیموکریٹس پینل سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے اپنے اخلاق، کردار، طرزِ عمل اور عملی خدمات کے ذریعے ممبران کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ میرا یقین ہے کہ خدمت کا تسلسل، اعتماد کی پاسداری اور ممبران کی فلاح و بہبود ہی کامیاب قیادت کا اصل معیار ہے۔ امید ہے کہ دی ڈیموکریٹس پینل آئندہ بھی اپنی بہترین خدمات کے ذریعے کراچی پریس کلب کو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی مزید ممتاز مقام دلانے کا سفر جاری رکھے گا، ان شاء اللہ۔ اعتماد بھی، بھروسہ بھی، یقین بھی، ”دی ڈیموکریٹس پینل!“ جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار، کراچی، ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور، ممبر کراچی پریس کلب ۔۔۔۔!!
