*دینہ کی ہر دل عزیز شخصیت مرزا زاہد محمود ناگی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی۔*
*دینہ (ملک ندیم عباس )*
*اہل علاقہ کی جانب سے کثیر تعداد میں مبارکباد کا سلسلہ جاری۔*
*صحافی ملک ندیم عباس اور لالا واجد چوہدری ایکس جنگ جیو آف چک میہوں نے مالا اور پھولوں کے ہار پہنائےاور مبارکباد بھی پیش کی۔*
*شہر دینہ کی مختلف سیاسی مذہبی سماجی شخصیات کی جانب سےان کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے. مرزا زاہد محمود ناگی نے حرمین شریفین حاضری کے دوران ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور روضہ رسول ؐ پر حاضری دی ،اس موقع پر مرزا زاہد محمود ناگی کا کہنا تھا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد میرے جو جذبات ہیں انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک اچھا سفر ہے اور میری دعا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور میرے دوست احباب کو بھی عمرے کی سعادت حاصل ہو، انھوں نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آب زم زم کھجوروں جیسے تحفے بھی پیش کیے.*
