جہلم

دینہ (ملک ندیم عباس ) سید پیر آغا سبحان شاہ صابری الہاشمی صاحب کو علماء و مشائخ کی انٹرنیشنل

دینہ (ملک ندیم عباس ) سید پیر آغا سبحان شاہ صابری الہاشمی صاحب کو علماء و مشائخ کی انٹرنیشنل جماعت میں بڑی ذمہ داریاں ملنے پر علماء و مشائخ اور عوام کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری
۔۔۔۔۔۔۔
تحریک تحفظ ختم نبوّت و مخدومہ کائنات پاکستان کی طرف سے پیر آغا صاحب کو مرکزی رابطہ سیکرٹری برائے پاکستان منتخب کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق خاندان و پیرانِ کلس شریف کے چشم و چراغ اور صابری دربار ثانی کلس شریف کے ولی عہد و جانشین پیرِ طریقت الحاج سید پیر آغا سبحان شاہ صابری الہاشمی صاحب کو تحریک تحفظ ختم نبوّت و مخدومہ کائنات پاکستان کے بانی و چئیرمن کی طرف سے مرکزی رابطہ سیکرٹری برائے پاکستان منتخب کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے پیرانِ کلس شریف کیلئے بلاشبہ یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ عالمی سطح پر کام کرنے والی بڑی جماعت میں اتنا بڑا عہدہ اس ہاشمی خاندان کے حصّے میں آیا ہے اس سلسلے میں مختلف خانقاہوں، درباروں، آستانوں اور علمائے کرام کی طرف سے پیر آغا صاحب کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، برطانیہ کے شہر نوٹنگھم سے پیرِ طریقت پیر سید دلیر حسین شاہ بخآری صاحب سجادہ نشین دربار غازی کشمیر دینہ جہلم، دربار مخدوم رشید ملتان سے سجادہ نشین پیرِ طریقت پیر شہباز شاہ ہاشمی صاحب، دربار حاجی شیر دیوان بورے والا ضلع وہاڑی سے سجادہ نشین پیر آصف دیوان صاحب، سُنی علماء کونسل ملکوال کے سرپرست اعلیٰ الحاج پیر سید صفدر حسین گیلانی صاحب، آستانہ عالیہ پیر بھچر شریف منگلا سے سید پیر ظہور احمد شاہ ہاشمی صاحب، تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ یو سی پنڈ بھگوال اسلام آباد سے حافظ پیر سید قاسم شاہ ہاشمی صاحب، مخدوم رشید ملتان سے جناب مخدوم پیر فاروق حقانی صاحب، جناب مخدوم مجتبیٰ محمد ہاشمی صاحب، ریڈیو پاکستان ملتان اور پی ٹی وی ملتان مرکز کے براڈ کاسٹر جناب مخدوم پیر اکبر ہاشمی صاحب، بہاولپور سے لیکچرار کالج پروفیسر مخدوم ڈاکٹر عصمت اللّٰه شاہ ہاشمی صاحب، رحیم یارخان سے جناب خضر مخلص ہاشمی صاحب، پیرانِ کلس شریف سے پیرزادہ عزیر صابری صاحب، پیرِ طریقت شہزادہ امجد عباس صابری صاحب، سید پیر ساجد حسین شاہ صابری صاحب، ڈاکٹر سید پیر ثاقب یعقوب صابری صاحب، سید پیر مقدس شاہ صابری الہاشمی صاحب، پیر افتخار شاہ صاحب کے علاؤہ عوام اور مریدین کی طرف سے کثیر تعداد میں مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تحریک تحفظ ختم نبوّت و مخدومہ کائنات پاکستان کے مرکزی چیئرمین پیر سید دلیر حسین شاہ بخآری صاحب نے توقع ظاہر کی ہے کہ تحریک کے نو منتخب مرکزی رابطہ سیکرٹری برائے پاکستان پیرِ طریقت الحاج سید پیر آغا سبحان شاہ صابری الہاشمی صاحب اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں کے اور علماء و مشائخ کے ساتھ مؤثر طریقے سے رابطے استوار کر کے تحریک میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You