جہلم

دینہ : زندگی کے 14 قیمتی سال اپنی تنظیم کو دیے۔اپنا نقصان کر سکتا ہوں مگر اپنی تنظیم

دینہ : زندگی کے 14 قیمتی سال اپنی تنظیم کو دیے۔اپنا نقصان کر سکتا ہوں مگر اپنی تنظیم کے خلاف نہیں جا سکتا۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن عمل گروپ کی میٹنگ ڈاکٹر آمنہ پرویز کی زیرصدارت دیوان سعید ہوٹل جہلم میں منعقد ہوئی۔ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔اس میٹنگ میں چیف کنسلٹنٹ اینڈ موسٹ سینئر آفیسر آف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے خلاف ہونے والی تحریک عدم اعتماد پر تفصیل سے بات چیت کی گئی اور ڈاکٹر سید شبیر اختر کی صدارت میں کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں ڈاکٹر آمنہ پرویز صاحبہ ، ڈاکٹر نصیر احمد، ڈاکٹر امجد حسین ، ڈاکٹر عباس علی، ڈاکٹر عدنان نجب صاحب اور ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن شامل ہیں۔ڈاکٹر عباس علی انفارمیشن سیکرٹری عمل گروپ نے میٹنگ میں آنے والے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔میٹنگ کے اختتام پر چیف کنسلٹنٹ اینڈ موسٹ سینئر آفیسر آف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چھ سال لگاتار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا صدر رہا ہوں۔اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے کہ ڈاکٹرز کمیونٹی نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔جس کے لیے میں تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میرے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سے مجھ پر لگنے والے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں۔بغیر کسی ثبوت کے مجھ پر الزامات لگائے گئے۔ان کی حقیقت صرف لفاظی کے علاوہ کچھ نہیں۔انشاءاللہ صدر پی ایم اے ڈاکٹر عدنان نجب صاحب کے سامنے میرے خلاف وہ کوئی ثبوت نہیں پیش کر سکیں گے۔میں نے اپنی زندگی کے 14 قیمتی سال اپنی تنظیم کے لئے دن رات کام کیا۔زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔میں اپنا نقصان کر سکتا ہوں مگر اپنی تنظیم کی عزت پر حرف نہیں آنے دوں گا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You