BBC Urdu TV

دینہ۔ (ملک ندیم عباس )ممتاز روحانی اور معروف عالم دین خطیب جامع مسجد پنڈ بگوال اسلام آباد حافظ

دینہ۔ (ملک ندیم عباس )ممتاز روحانی اور معروف عالم دین خطیب جامع مسجد پنڈ بگوال اسلام آباد حافظ پیر قاسم حنیف شاہ سیالوی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر دینہ پیر بھچر شریف پہنچ گئے جہاں پر سادات برادری کے بزرگانِ دین اور سماجی شخصیات محمد حنیف شاہ، پیر سید عبدالجبار شاہ، سہیل عثمان پیرزادہ، پیر احسان شاہ، عدنان خالد پیرزادہ، مفتی پیر سید وقاص شاہ، سربراہ برادری پیر ظہور شاہ، نمبردار پیر طارق شاہ، اشفاق زبیر شاہ، وجاہت ہاشمی، پیر سید کمال شاہ، پیر سید فیصل شاہ، نوید شاہ،عمر زبیر شاہ، ثقلین شاہ،ماسٹر ساجد بٹ، ملک شفقات سمیت پیر بھچر شریف کی تمام برادریوں کے افراد نے پھولوں کے ہار پہنا کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے درود و سلام کی صداؤں میں پرتپاک استقبال کیا، اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اﷲ تعالیٰ ان کی حاضری قبول فرمائے اور سب مسلمانوں کو روضہ رسول ؐ پر حاضری کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین،

Exit mobile version