BBC Urdu TV

دینہ(ملک ندیم عباس) عوام بڑل پوٹھہ سندرآباد محمدی ٹاؤن و سلطانپور کا پرانا اور درینہ مطالبہ مین بڑل

دینہ(ملک ندیم عباس) عوام بڑل پوٹھہ سندرآباد محمدی ٹاؤن و سلطانپور کا پرانا اور درینہ مطالبہ مین بڑل لنک روڈ ٹو منگلا روڈ کیلیے یو ٹرن قائم کرنا جو کہ بڑے بڑے سیاسی لیڈر نہ کرسکے وہ اسلامک پاک فیڈریشن یوتھ یونین کے صدر شاہداکرام اور ان کی ٹیم اور نوجوانوں کےبھرپور تعاون سے اور پاک آرمی کی حصوصی شفقت سے پورا کردیکھایا۔

یاد رہے کہ چوہدری شاہد اکرام نے اس سے قبل تمام قانونی پراسس کو فالو کرتے ہوۓ محکمہ ہائی وے پنجاب گورنمنٹ آف پنجاب سے باقاعدہ اجازت نامہ لے کر یوٹرن نکلوایا دیا تھا لیکن کچھ ناآقبت اندیش سیاسی لوگوں نے اپنی انا کا مسئلہ سمجھتے ہوۓ یو ٹرن بند کروادیا لیکن چوہدری شاہد اینڈ ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور ہر قانونی محاذ پر لڑتے ہوۓ آج سی ای او منگلا کینٹ کی باقاعدہ اجازت کے بعد اپنی یونین کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر یوٹرن کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
اس موقع پر اسلامک پاک فیڈریشن کے صدر و نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئ ذاتی دشمنی اور انا پرستی نہیں ہماری تنظیم کا مقصد عوامی فلاحی کاموں کو کرنا اور ہر کسی کی ہر ممکن مدد فرہم کرنا ہے اور تمام افرد میں باہم پیار محبت اور اتفاق کو فروغ دینا ہے۔ اور یو ٹرن کا کھلنا کسی کی ہار جیت نہیں ہے بلکہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوا اور ان سب دوست احباب کا شکریہ جنہوں نے اس سارے عمل میں ان کا ساتھ دیا یاد رہے کہ یو ٹرن پر جو لاگت آئی ہے اس میں چوہدری محمد حسین نے اپنی جیب سے 25000 ہزار روپے دئیے ہیں

Exit mobile version