*دینہ(ملک ندیم) ستھرا پنجاب ٹیم کا تحصیل دینہ میں تیزی سے ورک شروع گلیوں نالیوں کی فرشی صفائی پر بھرپور توجہ.*
*تحصیل مینجر محمد وقاص,اسسٹنٹ مینجر Urban محمد محسن کی بہترین کمانڈ میں میٹ مرزا فیضان ۔ سپروائزر مرزا کامران اور عملہ کی شاندار کارکردگی ۔CMپنجاب ۔DCجہلم ACدینہ کو زبردست خراج تحسین*
*عوامی سماجی سیاسی حلقوں کی میڈیا سے گفتگو.*
*تفصیلات کے مطابق دینہ سکول محلہ ۔اسٹیشن محلہ ۔نواب پورہ مفتیاں ۔ریلوے پھاٹک ۔نور محلہ کے مقامی شہریوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ستھرا پنجاب ٹیم کے روٹین ورک پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ورکروں کی کارکردگی کو سراہا ہے دینہ شہر کی حالت پہلے کی نسبت کافی بہتر دکھائی دے رہی ہے روٹین کے ورک پر ڈیوٹیاں سو فیصد جاری ہیں جبکہ میڈیا اور عام شہریوں کی نشاندہی پر بھی ایکشن لیا جاتا ہے جس پر شہریوں نے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور خاص طور پر ورکروں کو شاباش بھی دی ہے۔*
