دہشت گرد ملکی امن خراب کرنے کے درپے،اندرونی و بیرونی شرپسندوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ سرحد پار سے شرانگیزی کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائے:چیئرمین
پاکستان میں زیر زمین پانی تیزی سے کم ہوتا جارہا ہے،پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ہر ایک شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:گفتگو
2050 تک ہمالیہ کے گلیشیئرز بڑی تعداد میں پگھل جائیں گے اور شدت کے سیلاب سے پاکستان کو 30 سے 40 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے:اظہار خیال
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا ملک میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور پانی کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی گفتگو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ دہشت گرد ملکی امن و امان خراب کرنے کے درپے،اندرونی و بیرونی شرپسندوں کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے،مستقبل پاکستان گوادر پورٹ حملہ ناکام بنانے اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اب وہ وقت آن پہنچا ہے سرحد پار سے شرانگیزی کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائے
پاکستان میں زیر زمین پانی تیزی سے کم ہوتا جارہا ہے،پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ہر ایک شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ملک میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور پانی کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا،دریائے سندھ سے آنے والے پانی کو کنٹرول کرنے کیلئے اگر کالاباغ ڈیم بنا ہوتا تو 4 سے 5 لاکھ کیوسک روزانہ کا پانی کالاباغ ڈیم روک لیتا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ2050 تک ہمالیہ کے گلیشیئرز بڑی تعداد میں پگھل جائیں گے پھر برسات کے دوران شدید سیلاب آئیں گے اگر ابھی سے بندوبست نہ کیا گیا تو پاکستان کو ہر دوسرے تیسرے سال 30 سے 40 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا اور آئندہ نسلیں بھی ہمیں کبھی معاف نہ کریں گی۔
