اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو مطلوب افراد اور دہشتگردوں کی تعداد 1210 تک پہنچ گئی ہے۔ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ 16 سال سے ان ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکا ہے۔
تفصیل کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب افراد اور دہشتگردوں میں خیبرپختونخوا کے 737، بلوچستان کے 161، پنجاب کے 122، سندھ کے 100، اسلام آباد کے 32، گلگت بلتستان کے 30 اور دیگر 28 ملزمان شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ کے خلاف سابق جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس اسلام آباد کی دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ فہرست کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خود کش حملے، علی حیدر گیلانی کے اغوا اور ممبئی حملہ کیس میں نامزد دہشتگرد بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیے جا سکے ہیں۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو مطلوب افراد میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد، ایم کیو ایم رہنما محمد انور، ن لیگی رہنما ناصر بٹ اور دہشتگردی کے بڑے واقعات کے ملزمان شامل ہیں۔