دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں دو جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس۔ ڈاکٹر ذیشان نجم خان
سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو قابل تعریف ہے۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میجر سمیت 2 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 31 سال کے میجر زیاد سلیم کا تعلق خوشاب اور 22 سال کے سپاہی ناظم حسین کا جہلم سے تعلق تھا اس موقع پر سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ شہید جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امین
