دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے قتل کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس
ایس پی صدر کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم
دھمیال پولیس کی فوری کارروائی، قتل میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار،
مقتول کی شناخت ظہیر خان کے نام سے ہوئی،
گرفتار ملزمان میں امان اللہ اور نجیب اللہ شامل ہیں،
دونوں ملزمان آپس میں دوست ہیں،
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے سابقہ زنجش کی وجہ سے مقتول کو قتل کیا،
ملزم امان اللہ کو شک تھا کہ مقتول ظہیر کے اسکی اہلیہ کے ساتھ مراسم ہیں،
نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا ہے، موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر