دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور سمیت بولی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کو منشیات کیس میں طلب کرنے کے بعد بھارت کے انسداد منشیات کے ادارے این سی بی کی جانب سے تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ دپیکا پڈوکون مبینہ طور ہر ‘ڈرگ چیٹ’ کے لیئے بنائے گئے وٹس ایپ گروپ کی ایڈمن تھیں۔
بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے بھارتی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا اور یہ سب سشانت سنگھ قتل کیس کے بعد ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے ان اداکاراؤں کی کچھ واٹس ایپ چیٹ حاصل کرنے کے بعد سمن جاری کیے جن میں منشیات سے متعلق بات چیت کا اشارہ ملا تھا۔ دپیکا پڈوکون کی مبینہ چیٹس ریکور کرنے کے بعد ان کا نام تفتیش میں شامل تب کیا گیا جس میں وہ اپنی منیجر کرشمہ پرکاش سے حشیش لانے کا کہہ رہی تھیں۔