اہم خبریںپنجاب

دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر تعلیمی ادارہ بند کر دیا جائے گا: شفقت محمود

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں جس تعلمی ادارے سے دو کیسز رپورٹ ہوں گے اس ادارے کو بند کردیا جائے گا۔

شفقت محمود نے ان خیالات کا اظہار چوہدری شجاعت کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا بتانا تھا کہ پیر کو بین صوبائی وزراء کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں قبل از وقت چھٹیاں اور ان کی تعداد میں اضافے پر مشاورت ہوگی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ساتھ ہی ساتھ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ بچوں کی پڑھائی پر کوئی اثر نہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیے ہوئے ہے، جس بھی ادارے میں دو کورونا کیسز سامنے آتے ہیں اسے بند کر دیا جاتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You