جہلم

دو ناراض لوگوں صلح کروانا افضل عبادت ہے.سابق چیرمین یوسی لدھڑ راجہ افراسیاب خان

*دو ناراض لوگوں صلح کروانا افضل عبادت ہے.سابق چیرمین یوسی لدھڑ راجہ افراسیاب خان*

جہلم (جرار حسین میر سے) تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے دو فریقین میں ناراضگی چلی ا رہی تھی جن میں شیخ عاشق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور محمد غفار آف افغان آ باد (پنڈوڑی)تھے ناراضگی اس حد تک بڑھ چکی تھی کہ نوبت تھانے کچہری تک پہنچ چُکی تھی اس بات کی خبر امن کے سفیر راجہ افرسیاب خان سابق چیئرمین یو سی لدھڑ کو ہوئی تو انہوں نے فل فور دونوں فریقین سے باہمی صلح مشورے کے ساتھ معاملات حل کروادیا دونوں فریقین اور اہل علاقہ کو جب اس بات کی خبر ہوئی تو انہوں نے راجہ افراسیاب خان کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے ایک دفعہ پھر امن کا پیغام دیا اور اہل علاقہ کو بھی یہی پیغام دیا کہ ہمیں دکھ سکھ ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے چاہیے اور گلے شکوے دور کرنے چاہیے تاکہ علاقے میں تعمیر و ترقی کا جو سفر ہے وہ نہ رک سکے میں اپنے علاقے کو امن کا گہوارہ بنا کے رکھنا چاہتا ہوں

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You