اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ایئر لائن کو مسافروں کو لانے کی ون ٹائم اجازت دی ہے، اس ضمن میں نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 633 کے ذریعے پاکستانیوں کو لیکر پرواز آج رات 8 بجےاسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔
پاکستانی فضائی حدود کی پاپندی کی وجہ سے آسٹریلیا سے آئے مسافر دوحہ میں پھنس گئے تھے۔