BBC Urdu TV

دنیا کے لالچ میں صحیح دین کا بیان نہ کرنا درست عمل نہیں ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان صاحب

دنیا کے لالچ میں صحیح دین کا بیان نہ کرنا درست عمل نہیں ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
صاحب

اختیار اپنے اختیار کے مطابق جوابدہ ہوگا۔جھوٹی تعریف اور جھوٹی انا دنیا سے ساتھ لے کر جانا عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔اور وہاں کوئی سفارش اُس عذاب سے بچانے والی نہیں ہے۔جسے اللہ نے دین کا علم عطا فرمایا ہے وہ اگر لگی لپٹی بات کرے گا تو اس سے پوچھا جائے گا کہ تم نے اپنے لالچ کے لیے حق بیان نہ کیا اور لوگوں کو خوش کرتے رہے۔آج ہمارے لباس ہماری خوراک اور ہمارا رہن سہن اغیار جیسا ہو چکا ہے ہم چاہتے ہیں ہم ان جیسے لگیں تو حشر بھی انہی کے ساتھ ہو گا جن کی پیروی کریں گے۔جیسے بھی حالات ہیں ان پر صبر کریں اور اللہ کریم سے مدد مانگیں۔حالات سے تنگ آکر اللہ اور اس کے نبی ﷺ کی نافرمانی نہ کریں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ جہاں جو ہے اسے چاہیے کہ حق کا ساتھ دے اور حق کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرے۔جتنا کسی کے پاس اختیار ہے وہ اتنا ذمہ دار ہے جس کا کسی پر بھی اختیار نہیں اس کا بھی اپنے وجود پر تو اختیار ہے وہ اپنا جوابدہ ہے۔آج تو رواج ہو گیا کہ لوگ برائی کر کے پھر اس پر اتراتے بھی ہیں اور لوگوں میں بیان کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں اللہ کریم فرماتے ہیں کہ یہ نہ سمجھیں کہ یہ عذاب سے چھوٹ جائیں گے ان کے لیے درد ناک عذاب تیار ہے۔جب بندہ مسلسل برائی کرتا رہتا ہے پھر برائی اس کے مزاج میں رچ بس جاتی ہے اور وہ اس پر فخر کرتا ہے اور معاشرے کی خرابی کا سبب بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے اپنی غمی اور خوشی میں رواجات کو اس قدر داخل کر لیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں اگر یہ رسم پوری نہیں کی تو معاشرے میں میری عزت خراب ہو گی ان رسومات کو پورا کرنے کے لیے مقروض ہو جاتے ہیں۔جس کے فوت ہونے پر مقروض ہو رہے ہوتے ہیں اس کی حیات میں کبھی اسے پوچھتے بھی نہیں کہ کس حال میں ہو۔دینی راہنمائی یہ ہے کہ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلایا جائے۔
اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں 3،4 اکتوبر بروز ہفتہ اور اتوار دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ بجے خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہو گی۔دعوت عام ہے کہ اس با برکت پروگرام میں شامل ہو کر اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کیجیے۔

Exit mobile version