لندن: دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 65 ہزار تک پہنچ گئیں، 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں، یورپ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔ اٹلی مہلک وائرس کے سامنے بے بس ہو چکا ہے، ہلاک افراد کی تعداد 15 ہزار 362 ہو گئی، اسپین میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اٹلی میں ہلاکتیں 15 ہزار 362 ہو گئیں، 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ایک لاکھ 25 ہزار متاثرہ افراد موجود ہیں۔
اسپین میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی، حکام نے لاک ڈاؤن میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ہے، فرانس میں مزید ایک ہزار تریپن اموات ہوئیں، تعداد 7 ہزار 560 ہو گئی۔
برطانیہ میں ایک ہی روز سات سو آٹھ ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں، تعداد 4 ہزار 313 پو گئی، ایران میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 452 ہو چکی ہے۔
بیلجئم میں 1 ہزار 283 اور نیدرزلینڈز میں 1ہزار651 اور جرمنی میں 1 ہزار444 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔