دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 468,523 ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21,276 ہو چکی ہے۔
یہ اعداد و شمار جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ 7,503 ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جبکہ سپین میں 3,647، چین میں 3,163، ایران میں 2,077، فرانس میں 1,331، امریکہ میں 1,031، برطانیہ میں 465، نیدرلینڈز میں 356، جرمنی میں 206 جبکہ بلجیئم میں 178 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
اگرچہ ہلاکتوں میں اٹلی سرِفہرست ہے مگر کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز اب بھی چین میں زیادہ ہیں۔
چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81,667، اٹلی میں 74,386، امریکہ میں 68,572، سپین میں 49,515، جرمنی میں 37,323، ایران میں 27,017، فرانس میں 25,600، سوئزرلینڈ میں 10,897، برطانیہ میں 9,640 جبکہ ساؤتھ کوریا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9,137 ہے۔
اس وائرس کا شکار ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد اب تک صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کے 173 ممالک میں کورونا کے مریض موجود ہیں۔
خلاصہ
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیس ساڑھے چار لاکھ سے بڑھ گئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 14 ہزار ہے۔
انڈیا میں منگل کی شب سے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 7503 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد رواں برس جاپان میں موسمِ گرما کے اولمپکس بھی ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
یورپی یونین نے وائرس کے پھیلاؤ کے بعد 30 روز کے لیے یونین کے باہر سے تمام مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔
امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور واشنگٹن نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے