اہم خبریںدلچسپ و عجیب
دانتوں کو موتیوں جیسے سفید بنانے میں مددگار ٹوٹکے
لاہور(نیٹ نیوز)تاہم اگر آپ زرد رنگت سے نجات چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقے اپنائیں۔ ٹوتھ پیسٹ نرمی سے دانتوں کی سطح پر سے داغوں کو ہٹاتا ہے جبکہ خلال خوران اور بیکٹریا کو منہ سے خارج کرتا ہے۔
اس طریقہ کار میں تلوں، ناریل یا زیتون کے تیل کے ایک کھانے کے چمچ کو منہ میں بھر کر 20 منٹ تک گھمایا جاتا ہے ۔بیکنگ سوڈا کسی ریگ مال جیسا کام کرتے ہوئے داغوں کو دانتوں سے صاف کرتا ہے ۔سیب میں موجود Malic acid منہ میں لعاب دہن کی مقدار بڑھاتا ہے جو تیزابیت کو بہا کر لے جاتا ہے۔
ہائیڈروجن پری آکسائیڈایسا بلیچنگ عنصر ہے جو دانت کی رنگت کو بدل دیتا ہے۔ دانتوں پر سیب کے سرکے سے غرارے کرنا بیکٹیریا کو مارنے اور داغوں کو ہٹانے میں مدد دے سکتا ہے ۔ ہلدی دانتوں کی سفیدی کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔