اہم خبریںخیبرپختون خواہ

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی 160 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ دو نومبر کو کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گڈانی سے 60 کلومیٹر شمال جنوب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You