لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خود احتسابی عمران خان کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنی ہو گی۔ منظر عام پر آنے والی رپورٹ کو خود پبلک کرنے کا ڈرامہ کرنے سے خود احتسابی ثابت نہیں ہوتی۔
حکومتی ترجمان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ بطور کابینہ سربراہ اور چیئرمین ای سی سی رپورٹ میں درج فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی جبکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ میں درج تمام فیصلے سردار عثمان بزدار نے کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خود احتسابی کا ڈرامہ کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ خود احتسابی صرف تب ہوگی جب چیئرمین نیب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار کریں گے۔