اہم خبریںپاکستان

خطرات بڑھنے لگے، ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 137 ہو گئی

کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد اس مرض میں مبتلا شہریوں کی تعداد 100 سے بڑھ چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ تفتان سے سکھر آنے والے 11 زائرین میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کراچی سے بھی کرونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص سعودی عرب سے آنے والی خاتون کا رشتہ دار ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں 76، کراچی میں 27 جبکہ حیدر آباد میں کرونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 104 جبکہ ملک بھر میں 137 سے ہو چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جو تفتان سے واپس وطن لوٹے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز الارمنگ نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی تفتان سے سکھر آنے والے 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ادھر سندھ حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تمیور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے پہلے مثبت کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ میں 15 سے 19 کرونا کے متاثرہ افراد میں وائرس مثبت ثابت ہوا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ تفتان سے آئے ہوئے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو بہترین سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ تمام افراد ایران سے تفتان آئے تھے، کوئی مقامی کیس نہیں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You