سندھ

خالد آرائیں ملک پاکستان کا اثاثہ اور بالخصوص کراچی سمیت سندھ بھر کے کیبل آپریٹرز کے کاروبار

*خالد آرائیں ملک پاکستان کا اثاثہ اور بالخصوص کراچی سمیت سندھ بھر کے کیبل آپریٹرز کے کاروبار سے وابستہ افراد کا ہیرو ہے۔۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری*

میڈیا انڈسٹری کو پہچان دینے سمیت کئی نامور سیاستدان اور میڈیا کے نمائندوں کو خالد آرائیں نے ہی شب سے پہلے متعارف کرایا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)کیبل آپریٹرز کے مسائل کو ہمیشہ اجاگر کرنا اور انکے مسائل کے حل کیلئے خالد آرائیں نے ہمیشہ ہر قوت کے آگے آواز بلند کی انکی خدمات کیلئے آج ان کو سراہتے ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری
گورنرہاﺅس میں اتحاد رمضان کے تحت 26ویں افطار ڈنر میں ہزاروں افراد شریک ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان، خالد آرائیں کو ان کی خدمات پر گولڈ میڈل سے دینے کا اعلان کیا، گورنر ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی 27ویں شب کی بڑی فضیلت ہے ۔ علمائے کرام کے مطابق یہی شب لیلتہ القدر ہونے کا قوی امکان ہے ۔رمضان المبارک کی 27ویں بابرکت شب پاکستان معروض وجود میں آیا اس بابرکت شب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کریں گورنر سندھ نے اس موقع پر چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کو ان کی خدمات پر گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا
گورنر ہاؤس گولڈ میڈل وصول کرنے کے بعد چیئرمین خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ وہ اس پر گورنر سندھ شکریہ ادا کرتا ہوں گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس کو عوامی ہاؤس بنا دیا ہے ریحان چاولہ کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
تمغہ امتیاز ملنے پر ریحان چاولہ کا کہنا تھا کہ وہ اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں، اس موقع پر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اخلاق احمد اور میٹرو ون نیوز کے ڈائریکٹر امیر علی چانڈیو نے خالد آرائیں اور ریحاں چاؤلہ کو مبارکباد پیش کی ،گورنر ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You