BBC Urdu TV

خاتون سے نقدی، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھیننے،ہراساں کرنے،حبس بے جا میں رکھنےاور تعاقب کرنے

*خاتون سے نقدی، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھیننے،ہراساں کرنے،حبس بے جا میں رکھنےاور تعاقب کرنے کا واقعہ،ملزم کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج،ملزم گرفتار،نقدی،موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد*

تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کو خاتون ٹیچر کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ یو بی ایل بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں رقم نکلوانے کے دوران ملزم نے انہیں ہراساں کرتے ہوئے نقدی رقم 20 ہزار روپے، موبائل فون مالیتی 50 ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگیا،

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم کے قبضہ سے خاتون کا موبائل فون،نقدی 20 ہزار روپے اور اے ٹی کارڈ برآمد کر لیا گیا،

خواتین کو ہراساں کرنے اور شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ خواتین کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version