اہم خبریںبلوچستان

حکومت ہزارہ برادری کیساتھ، کمیشن آزادانہ تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کریگا

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، کمیشن آزادانہ تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کریگا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ کے متاثرین نے وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر 22 کروڑ عوام کے دل جیت لئے، شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جے آئی ٹٰی اور کمیشن آزادانہ تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کی روشنی میں مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے جبکہ نادان اپوزیشن اپنی مفاد پرست گھٹیا سیاست کے ذریعے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے نزدیک ملکی مفاد ہر صورت مقدم ہے، قومی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You