اہم خبریںسندھ

حکومت گراؤ مشن، کراچی کے جناح گراؤنڈ میں گیارہ جماعتوں کا اکٹھ

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بینر تلے اکھٹی ہونے والی پاکستان کی گیارہ جماعتیں آج کراچی میں متحد ہو کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

پی ڈی ایم کے جلاسے کا انعقاد کراچی کے جناح باغ میں کیا گیا ہے۔ مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

مریم نواز بذریعہ ہوائی سفر کراچی پہنچی تھی جہاں انھوں نے مزار قائد پر حاضری بھی دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کراچی کی شاہراہوں پر پی ڈی ایم کے جلسے میں شامل جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کی تصاویر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کے جلسے کے آغاز سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ایک نجی ہسپتال میں ملاقات بھی کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You