اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے چین کے شہر ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کو کھانے پینے کا سامان چین پہنچ گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سامان کی ترسیل کے انتظامات کئے، وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے بھجوایا گیا سامان چین کے شہر ووہان میں مقیم طلبہ میں تقسیم کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانز فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے کے اشتراک سے چین میں پاکستانی طلبہ کے لیے خوراک پہنچائی، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستانی طلباء کا اپنے شہریوں کی طرح بھرپور خیال رکھنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔