اہم خبریںسندھ

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن، پی ڈی ایم نے حیدر آباد میں میدان لگا لیا

حیدر آباد: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن، پی ڈی ایم نے حیدر آباد میں میدان لگا لیا، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں کا خطاب شیڈول ہے۔

حیدر آباد میں جلسے کے لئے 40 فٹ چوڑا 120 فٹ لمبا اور 13 فٹ اونچا اسٹیج تیارکرلیا گیا۔ جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔

یاد رہے گزشہ روز سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے کراچی میں ملاقات کی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن اور اوپن بیلٹ بل پر بھی غور کیا۔ ملاقات میں جمیل سومرو، ناصر شاہ، سعید غنی اور راشد سومرو بھی موجود تھے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You