اہم خبریںپنجاب

حکومت کا 18جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے 18جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پہلی سے آٹھویں کلاسز کو کھولنے کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پہلی سے آٹھویں کلاسز یکم فروری سے کھلیں گی، یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے تدریس کا عمل شروع کرے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کورونا صورتحال کا جائزہ لیا، فیصلے کے وقت کورونا کیسز کی شرح 1.9 فیصد تھی، تعلیمی اداروں کی بندش سے انفیکشن کی شرح پر واضح اثر پڑتا ہے، اس وقت بھی انفکیشن کی شرح زیادہ ہے، کیسز روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You