
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔
عوام کے لیے اچھی خبر ،حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق پندرہ اکتوبر تک کے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی تھی، حکومت نے اس سے پہلے ماہ اگست کی پٹرولیم قیمتیں ہی ستمبر میں بھی برقرار رکھی تھیں۔