اہم خبریںپنجاب

حکومت کا شہباز شریف کی رہائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے شہباز شریف کی رہائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں ہمیں عدالتی فیصلوں پر احترام ہے مگر اس فیصلے پر ہمارے پاس قانونی حقوق موجود ہیں۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں ہم سمجھتے ہیں عدالت کو درست طریقے سے بات بتائی نہیں گئی، حکومت اس عدالتی حکم کیخلاف اپیل کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے لندن میں چار اپارٹمنٹس کی مالیت ایک ارب پاونڈ ہے، ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، یہ لڑائی عمران خان نے نہیں پوری قوم نے لڑنی ہے، شہباز شریف کو باہر نہیں بھیجنا چاہتے، ان کے خلاف مقدمات حتمی نتائج تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کاتاثر غلط ہے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم بلیک لسٹ کا ہے، ان کا نام پی این آئی لسٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا عدالتی معاملات عدالت میں ہی طے ہوں گے، نیا ورکنگ ڈے آیا تو عدالتی آپشن پر کام کریں گے جہاں چاہیے جا کر ٹکریں ماریں یہ ثبوت ختم نہیں ہو سکتے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ وہ ناسور ہے جس کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You