اہم خبریںپاکستان

حکومت پاک بحریہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت پاک بحریہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ 2020ء کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔ وزیراعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You