اہم خبریںپاکستان

حکومت نے پٹرول کی قیمت کم کر کے گیس کے ریٹ بڑھا دیئے: سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حالات خرابی کا سب اعتراف کر رہے ہیں ذمہ داری کوئی قبول نہیں کر رہا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خبر دیکھی کہ وفاقی حکومت نے پٹرول فی لٹر 8 روپے سستا کر دیا، ساتھ ہی خبر پڑھی کہ گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب، خوف و بے یقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر، وزیراعظم سے پولیس تک سب حالات خرابی کا اعتراف کر رہے ہیں، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ روٹی 25 روپے اور بجلی کا یونٹ 52 روپے کا ہے ، پاکستان میں جیسے ہی کوئی وزیر بنتا ہے اس کی جائیدادوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے 3 گنا زیادہ مضبوط ہے، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں، کیا ہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہتر ہو رہی ہے؟

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You