اہم خبریںپاکستان

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم چلا دیا۔ فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے 31 دسمبر تک ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق عوام کے لیے بری خبر ہے، حکومت نے عوام پر پٹرول بم چلا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے اضافے کے بعد 108روپے 44 پیسے ہو گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70روپے 29 پیسہ کا ہو گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے31دسمبر تک ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You