اہم خبریںپاکستان

حکومت مخالف محاذ: پی ڈی ایم قیادت 8 دسمبر کو اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھے گی

لاہور: پی ڈی ایم کا سر براہی اجلاس 8 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے تجاویز مانگ لیں۔ استعفے، لانگ مارچ یا پھر مذاکرات کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔

ادھر لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام لاہور میں پی ڈی ایم سے اظہار یکجہتی کریں گے، مینار پاکستان گراؤنڈ بھرے گا، عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن کو نہیں چھوڑوں گا، اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے، پی ڈی ایم اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرے، ہمارے استعفے حاضر ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کا اندھا انتقام اس وقت بھی جاری ہے، پہلے آسٹریلیا میں 2 ارب کی جائیداد کا الزام لگایا گیا، میرے خلاف جعلی مقدمہ بنایا گیا، میرے خلاف بیان کیلئے فیصل آباد سے منشیات فروشوں کو بلایا گیا، دباؤ ڈالنے کے باوجود میرے خلاف ایک گواہ نہ ملا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You