اہم خبریںکرائمز

حکومت سے این آر او مانگا نہ دیں گے، نیب قانون کا مجوزہ مسودہ شہزاد اکبر نے دیا

اسلام آباد: محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت سے این آر او مانگا نہ دیں گے، نیب قانون کا مجوزہ مسودہ شہزاد اکبر نے دیا، حکومت نے اپنے کرپٹ وزرا کو این آر او دیا، بیفشری آج وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے بدلہ لینے کیلئے حکومت عوام کو کیوں سزا دے رہی ہے، نیب کی زیر حراست متعدد افراد کی اموات ہوئیں، ہم نے کہا تھا نیب صرف ن لیگ کیلئے رہنے دیں، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حکومتی صفوں میں کرپشن کے معاملات سنگین ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا فواد چودھری نے کہا مریم اور بلاول شو پیس ہیں، شو پیس تو وہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہوتا ہے جسے ٹی وی سے پتا چلتا ہے آٹے اور چینی کی کیا قیمت ہے، شوپیس وہ وزیراعظم ہوتا ہے جو سلیکٹڈ ہوتا ہے۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلطیاں اور کرپشن کسی کو نظر نہیں آ رہی، اپوزیشن پرسب کی نظر ہے، ڈیزل پر ایل این جی پلانٹ چلنے سے کس کو فائدہ ہوا، ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور غلطیاں کر رہے ہیں، 2 ماہ سے ایل این جی پر سوالات کا جواب نہیں آیا، ماضی میں پلانٹ ڈیزل پر چلتا تھا، اب ایل این جی پر چل رہا ہے، گھروں میں گیس نہیں، وزیر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

ادھر لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ 3سو کنال کے گھر کو ریگولرائز کیا گیا، غریبوں کی جھونپڑیاں تجاوزات کے نام پر مسمار کی جاتی ہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی سپین میں پراپر ٹیز ہیں اس کے کہنے پر ایف آئی اے کو شہباز شریف کا کیس دے دیا گیا، شہباز شریف سے ایف آئی اے نے 7 منٹ 23 سیکنڈ تفتیش کی، منی لانڈرنگ کب اور کس نے کی یہ وقت بتائے گا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You