اہم خبریںپنجاب

حکمران اعلانات کے بجائے قرضوں اور کشکول کلچر کا خاتمہ کریں۔لیاقت بلوچ

حکمران اعلانات کے بجائے قرضوں اور کشکول کلچر کا خاتمہ کریں۔لیاقت بلوچ

خود انحصاری، خود اعتمادی، قومی غیرت و حمیت کی بنیاد پر قومی معیشت تشکیل دیں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے دنیا بھر سے بھیک لے کر ملک و ملت کو رسوا کرلیا ہے، حکمران دعووں اور اعلانات کے بجائے قرضوں اور کشکول کلچر کا خاتمہ کریں، خودانحصاری، خوداعتمادی، قومی غیرت و حمیت کی بنیاد پر قومی معیشت تشکیل دیں۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ   زکوة ہر مسلمان پر اللہ کی طرف سے فرض ہے! مال و دولت اللہ کی طرف سے انسان کو ملتا ہے، زکواة  و صدقات کے زریعے اہلِ ایمان اپنے مال کو پاک کرتے ہیں اور اللہ کے حکم کے مطابق اہلِ ایمان اپنے مال کا تزکیہ کرتے ہیں،  اللہ کا حکم ہے کہ نظامِ زکواة  اور نظامِ زکواة  قائم کرو. اسلام کا معاشی نظام ہی انسانوں کو استحصال، جبر اور ظلم سے نجات دلاسکتا یے۔انہوں نے کہاکہ  وزیراعظم شہباز شریف ماہرین سے ضرور مشورے کریں لیکن وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کے لیے آگے بڑھیں، پاکستان کو گِھسے پِٹے نظام کے بجائے اسلام کے انقلابی معاشی نظام کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You